سرکاری دواخانے کے مسائل کی فوری یکسوئی

   

یلاریڈی میں منعقدہ اجلاس سے رکن اسمبلی سریندر کا خطاب
یلاریڈی۔ سرکاری دواخانہ میں مسائل کو بہت جلد حل کرنے کا تیقن دیتے ہوئے رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے ڈیولپمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سرکاری دواخانہ میں جنریٹر کا انتظام ایک ہفتہ کے اندر کیا جائے گا اور دواخانہ میں صد فیصد زچگیوں کو یقینی بنانے کے تمام اقدامات کئے جائیں گے اور کہا کہ دواخانہ میں کورونا وباء کی تیزی کے دوران سرکاری دواخانہ میں ہی زیادہ تر زچگیاں ہوئیں اور اب کمی واقع ہوئی ہے۔ دواخانہ کے ذمہ داران خانگی دواخانہ بھیج دینے کی شکایات آنے کی بات کہی جس پر انستھیسیا ڈاکٹر نے کہاکہ مجبوراً خانگی دواخانہ کو بھیج رہے ہیں ڈاکٹروں نے بتایا۔مسٹر سریندر نے ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر سے فون پر بات کی وزیر موصوف نے ہفتہ بھر میں ڈاکٹر کو مقرر کرنے کا تیقن دیا۔ دواخانہ سپرنٹنڈنٹ رویندر موہن نے دواخانہ کے روبرو گیٹ کے پاس ٹریفک کے مسائل دور کرنے کو کہا جس پر سرکل انسپکٹر راج شیکھر نے ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کا یقین دلایا۔ رکن اسمبلی نے سپرنٹنڈنٹ کو دواخانہ سے رجوع ہونے والی عوام کو بہترین طبی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر چیرمین ستیہ نارائنا ، تاڑوائی زیڈ پی ٹی سی شنکر نائیک، لنگم پیٹ منڈل پریشد صدر محترمہ غریب النساء بیگم، میونسپل کمشنر جیون، دواخانہ کے ڈاکٹرس اور عملہ موجود تھا۔