سرکاری رقم غبن کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

   

سرپور ٹاؤن ۔ 3 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کی ایم پی ٹی سی محترمہ طاہرہ عقیل نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری رقم کو غبن کرنے والی ایم پی ڈی او سرپور ٹاون کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایم پی ٹی سی محترمہ طاہرہ عقیل نے مقامی اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ سرپور ٹاؤن ایم پی ٹی او نے سرکاری رقومات تقریباً 3.41 لاکھ روپئے کا غبن کیا ہے ۔ اس لئے انہوں نے ضلع کلکٹر کمرم بھیم آصف آباد اور سی ای او کو مکتوب میں کہا کہ عوامی رقم اور جی ایس ٹی اور سی بی ایم اسکیم کی تقریباً 3.41 لاکھ رقم غبن کرنے والے ایم پی ڈی او کے خلاف تفصیلی انکوائری کرتے ہوئے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ تاکہ عوامی اسکیمات اور عوامی رقم کی دوبارہ کسی عہدیداروں کی جانب سے رقم غبن نہ کیا جائے ۔