سرکاری ریسیڈنشیل اسکولس و کالجس کے طلبہ کے میس چارجس میں اضافہ کا فیصلہ : ہریش راؤ

   

ریسیڈنشیل اسکولس کی تعداد 1004 ، 3800 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص
حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ گورنمنٹ ریسیڈنشیل اسکولس ، کالجس میں زیر تعلیم ہاسٹل طلبہ کے میس چارجس میں عنقریب اضافہ کیا جائے گا ۔ سدی پیٹ کے کے سی آر نگر میں مہاتما جیوتی بھوپلے بی سی بوائز ریسیڈنشیل اسکول کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ معیاری غذا کی فراہمی کے لیے حکومت نے میس چارجس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ علحدہ ریاست کی تشکیل کے بعد تمام اقسام کے ریسیڈنشیل اسکولس کی تعداد 1004 تک پہنچ چکی ہے ۔ جب کہ متحدہ آندھرا پردیش میں ان کی تعداد صرف 298 تھی ۔ ان 1004 اسکولس میں 5.50 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ متحدہ آندھرا پردیش میں ریسیڈنشیل اسکولس کا بجٹ 370 کروڑ روپئے تھا جو اب بڑھ کر 3,800 کروڑ روپئے ہوگیا ہے ۔ بی آر ایس حکومت کی جانب سے ان ریسیڈنشیل اسکولس کے طلبہ کو کارپوریٹ طرز کی تعلیم اور دیگر سہولتیں فراہم کی جارہی ہے ۔ تعلیم ، قیام ، طعام ، کتابیں ، ڈریس وغیرہ کی تمام سہولتیں مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔ ریسیڈنشیل اسکولس و کالجس کے طلبہ کو مسابقتی امتحانات میں شرکت کے لیے خصوصی تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ جس کے مثبت نتائج بھی برآمد ہورہے ہیں ۔۔ ن