نئی دہلی : ہر سال سیول خدمات کے نتائج سے اخبارات میں کاشتکاروں کے بچوں اور دیگر بچوں کی کہانیاں شائع ہوتی ہیں۔ لیکن قومی انتظامی اکیڈیمی جو سیول خدمات کی تربیت دیتی ہے، دعویٰ کررہی ہے کہ اُس کے عہدیداروں میں سے نصف تعداد سرکاری ملازمین کے بچوں کی ہے۔ اکیڈیمی سالانہ اپنے اعداد و شمار کی تالیف کرتی ہے۔ جس کے بموجب 326 عہدیداروں میں سے 166 کے والدین سرکاری ملازمین ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 50.9 فیصد سیول سرویسس میں کامیاب ہونے والے افراد موجودہ سرکاری ملازمین کی اولاد ہیں۔