ممبئی : شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اتوار کو مرکزی حکومت پر تحقیقاتی ایجنسیوں کو مبینہ طور پر غلط استعمال کئے جانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا میں سیاسی حریفوں کو ختم کرنے کیلئے ’حکومتی قتل ‘ کی جگہ اب ’’ کنٹریکٹ کلنگ ‘‘ نے لے لی گئی ہے اوراس کا ٹھیکہ تفتیشی ایجنسی کو دیا جا رہا ہے۔راوت نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ای ڈی اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو ان کے پیچھے لگا دیا ہے،تاکہ شیو سینا کی زیر قیادت مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے کچھ وزراء کو ہراساں کیا جا سکے۔ ان ایجنسیوں میں سے ایک یقینی طور پر سی بی آئی کی تحقیقات ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی مرکزی حکومت کے ’کنٹریکٹ کلر‘ کے طور پر کام کر رہی ہے۔راؤت نے ہفتہ وار کالم میں لکھا کہ کیا مہاراشٹرا میں چھاپے مارنے کیلئے کوئی قانون ہے یا نہیں؟ یہ سوال ہر ایک کے ذہن میں آتا ہے۔ راوت نے کہا کہ پہلے دہلی کے حکمران جھوٹ بولتے تھے ،لیکن اب بغیر کسی سرمایہ کاری کے مسلسل چھاپہ ماری ایک نیا کاروبار بن گیا ہے۔