لکھنؤ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی صدر مایاوتی نے ریاستی اور مرکزی بی جے پی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرکاری مخلوعہ جائیدادیں جو محفوظ زمرہ میں آتی ہیں، اس میں عدم بھرتی بی جے پی کی ذات پات اور تنگ نظری ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ حکومت نے مراٹھا تحفظات فراہمی میں جس طرح پھرتی دکھائی ہے، اسی طرح ایس ٹی، ایس سی اور او بی سی کی مخلوعہ جائیدادوں میں بھرتی کرنے کیلئے چستی نہیں دکھائی۔ وہ پارٹی لیڈرس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سماج کے کمزؤر طبقات کو مسلسل نظرانداز کرنا جبکہ وہ اس سہولت کے مستحق ہیں۔سراسر ناانصافی اور ان کو محروم رکھنا ہے جس سے بی جے پی کی تنگ نظری اور ایک مخصوص ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے۔ مایاوتی نے حکومت اترپردیش کی جانب سے شیڈول کاسٹ فہرست میں 17 او بی سی زمروں کے اضافہ کو عوام کی پریشانیوں میں اضافہ سے تعبیر کیا اور یہی عمل سماج وادی پارٹی نے بھی ماضی میں کرچکی ہے۔