حیدرآباد ۔ 26 اکٹوبر (سیاست نیوز) دسویں کامیاب امیدوار کیلئے محکمہ ڈاک میں ڈاک سیوک کی ملازمتوں کیلئے درخواستیں داخل کرنا ہے۔ انٹر ووکیشنل ؍ آئی ٹی آئی امیدوار کیلئے الیکٹریسٹی محکمہ میں لائن مین کی 2500 جائیدادیں تقرر طلب ہیں اور ڈگری کامیاب امیدواروں کیلئے سی جی ایل امتحان ہے۔ اس کے ذریعہ مرکزی حکومت کے دفاتر میں ملازمتوں کیلئے اسٹاف سلیکشن کمیشن امتحانات رکھتا ہے۔ حکومت تلنگانہ کے سدرن پاؤر ڈسٹری بیوشن کمپنی میں جونیر اسسٹنٹ کم کمپیوٹر آپریٹرس کے پوسٹ پر تقررات کیلئے گریجویٹ امیدوار اہل ہیں۔ اس کی معلومات رہنمائی کیلئے اسنادات زیراکس، آدھار کارڈ زیراکس فوٹو کے ساتھ آج اتوار دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 11 تا 3 بجے رجوع ہوں۔