سرکاری ملازمتوں پر دفتر سیاست میں کل گائیڈنس لکچر پروگرام

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز): میٹرک امیدواروں کے لیے محکمہ پوسٹ میں ڈاک سیوا کی ملازمت کے لیے فارم داخل کرنا ہے ۔ انتخاب دسویں کے محصلہ نشانات پر ہوگا ۔ ڈگری امیدواروں کے لیے سنٹرل گورنمنٹ میں گریجویٹ لیول امتحان کے ذریعہ سکشن آفیسرس اور دیگر بی زمرہ کے پوسٹ پر تقررات ہوں گے ۔ ماہانہ یافت ایک لاکھ روپئے سے زائد ہے ۔ تلنگانہ حکومت کے محکمہ الیکٹریسٹی میں جونیر اسسٹنٹ کم کمپیوٹر آپریٹرس کے پوسٹ پر تقررات کے لیے فارم داخل کرنا ہے ۔ امتحان دسمبر میں ہوگا ۔ اس کا ایک نہایت معلوماتی پروگرام ، گائیڈنس لکچر ، اتوار 3 نومبر کو 11 تا 2 بجے دن دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر مقرر ہے جو فارم داخل نہ کئے وہ بھی ربط کرسکتے ہیں ۔۔