حیدرآباد۔ 22 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں کے حصول کیلئے خواہشمند افراد کی رہنمائی دفتر سیاست ، محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر کی جارہی ہے۔ ٹیچرس، پولیس کانسٹبلس ، گروپ I ، گروپ II ، گروپIV کی تیاری کیلئے مدد کی جائے گی۔ میٹرک ، انٹر، ڈگری ، پروفیشنل امیدوار اپنا نام درج رجسٹر کروائیں اور رہنمائی کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں۔