سرینگر : نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں روز بہ روز ہوتے جارہے بے تحاشہ اضافے پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اپنی پروپیگنڈا مشینری کے ذریعے کتنے ہی جھوٹے دعوے کیوں نہ کرے لیکن اصل حقائق سے یہ جھوٹے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوجاتے ہیں۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں روزگار کی فراہمی کے بلند بانگ دعوے کرتی پھرتی ہے اورمقامی انتظامیہ بھی ذرائع ابلاغ میں روزگار کی فراہمی سے متعلق شطرمرغ نما اشتہارات شائع کرواتی رہتی ہے لیکن روزگار سے متعلق اصل حقائق کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں۔