سرکاری ملازمتوں کے حصول میں ’سیاست ‘کی مدد سے کامیابی

   

مختلف محکمہ جات میں ملازمت پانے والے نوجوانوں کا جناب عامر علی خان سے اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : سرکاری ملازمت پانے والے 17 نوجوانوں کے ایک گروپ نے جنہیں سخت محنت کے ساتھ تیاری اور امتحانات کے بعد سرکاری ملازمتوں کیلئے منتخب کیا گیا ہے ، آج جناب عامر علی خاں ایم ایل سی سے ملاقات کر کے ان کے تعاون اظہار تشکر کیا ۔ یہ افراد گروپ IV ، ڈی ایس سی ، جونیر لکچرر اور گروکل ٹیچرس جیسے پوسٹس کیلئے منتخب ہوئے ہیں ۔ ان افراد نے ان کی اس کامیابی کو سیاست میڈیا گروپ سے فراہم کردہ ٹریننگ اور رہنمائی سے منسوب کیا ہے ۔ اس پہل کا مقصد ملازمت کے متلاشی افراد کو با اختیار بنانا ، ان کی جامع انداز میں مدد کرنا جس میں کوچنگ کی فراہمی اور مینٹرشپ شامل ہے جس سے ان امیدواروں کیلئے ان کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد ہوئی ہے ۔ ان افراد نے شخصی طور پر عامر علی خاں سے ملاقات کر کے ان کے اس سفر میں سیاست گروپ کی جانب سے ادا کئے جانے والے رول ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ ادارہ سیاست کی رہنمائی کی وجہ سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ۔ جناب عامر علی خاں نے سرکاری ملازمتوں کیلئے منتخب ان افراد کو مبارکباد دی اور ان سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔