سرکاری ملازمتوں کے لیے آن لائن ادخال درخواستوں کی طلبی

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ڈگری کامیاب امیدواروں کیلئے ریاست تلنگانہ کے سدرن پاور کمپنی میں جونیر اسسٹنٹ اور کمپیوٹر آپریٹرس کی ملازمتوں کے لیے 20 دسمبر کو امتحان ہے ۔ فارم آن لائن داخل کرنا ہے اور مرکز کے محکمہ جات میں سیکشن آفیسر پے اسکیل ایک لاکھ روپئے سے زائد کیلئے گریجویٹ لیول امتحان ہے ۔ فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اس کیلئے اسنادات کی زیراکس ، فوٹو ، آدھار کارڈ زیراکس کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 4 تا 7 بجے ربط کریں ۔۔