سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کیلئے نوجوانوں میں نیا جوش و خروش

   

Ferty9 Clinic

25 لاکھ امیدواروں نے تاحال اپنے ناموں کا کرایا اندراج ، انجینئرس کی اکثریت
حیدرآباد :۔ حکومت کی جانب سے 50 ہزار سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے بعد نوجوانوں میں ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے کافی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے متعارف کردہ ’ ون ٹائم رجسٹریشن ‘ میں تاحال 25 لاکھ امیدواروں نے ( او ٹی آر ) میں اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے ۔ ان میں 15 لاکھ مرد اور 10 لاکھ سے زائد خواتین امیدوار شامل ہیں ۔ تلنگانہ کی سرکاری ملازمتوں کے لیے دوسرے ریاستوں کے نوجوان بھی دلچسپی دیکھا رہے ہیں ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائیٹ کے رجسٹریشن سے اس کا پتہ چلتا ہے ۔ جن 25 لاکھ امیدواروں نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے ۔ ان میں 1,81,820 امیدواروں کا دوسری ریاستوں سے تعلق ہے ۔ ون ٹائم رجسٹریشن میں ناموں کا اندراج کرانے والوں میں 16 لاکھ سے زائد ایسے امیدوار ہیں جن کی عمر 25 سال سے کم ہے ۔ جن میں 20 سال عمر والوں کی تعداد 7,32,182 ہے اور 21 تا 25 سال عمر والوں کی تعداد 8,71,577 ہے ۔ 26 تا 30 سال عمر کے امیدواروں کی تعداد تقریبا 5 لاکھ ہے ۔ 31 تا 35 سال عمر والوں کی تعداد 2,34,160 لاکھ ہے ۔ 36 تا 40 سال عمر والوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے ۔ سب سے زیادہ انجینئرنگ کی ڈگری رکھنے والے امیدواروں کی تعداد 4,27,324 لاکھ ہے ۔ اس کے بعد بی ایس سی ڈگری رکھنے والوں کی تعداد 4,14,166 لاکھ ہے ۔ بی اے کی ڈگری رکھنے والوں کی تعداد 2,55,689 ہے ۔ بی کام ( جنرل ) کی ڈگری رکھنے والوں کی تعداد 1,99,084 لاکھ ، بی کام ( کمپیوٹرس ) کی ڈگری رکھنے والوں کی تعداد 1,49,745 لاکھ ، ایم بی اے کی ڈگری رکھنے والوں کی تعداد 1,02,954 لاکھ ہے ۔ او ٹی آر میں ناموں کے اندراج میں متحدہ ضلع کریم نگر سرفہرست ہے جہاں سب سے زیادہ 3,02,618 لاکھ امیدواروں نے اپنے نام شامل کروائے ۔ دوسرے مقام پر متحدہ ضلع ورنگل ہے جہاں سے 2,89,273 لاکھ امیدوار اور تیسرے مقام پر متحدہ ضلع نلگنڈہ ہے جہاں سے 2,82,202 لاکھ امیدواروں نے اپنے نام درج کروائے ۔ جن 25 لاکھ امیدواروں نے اپنا ناموں کا اندراج کرایا ہے ان میں تقریبا 25 لاکھ امیدوار کسی دوسرے خانگی اداروں میں کام کررہے ہیں جب کہ 20 لاکھ امیدوار بیروزگار ہے جنہیں روزگار کا انتظار ہے ۔۔