حیدرآباد: سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے بہانے بیروزگار نوجوانوں کو دھوکہ دینے والے ایک دھوکہ باز کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ جوائنٹ کمشنر پولیس اویناش موہنتی نے بتایا کہ 46 سالہ پنجیاری خواجہ متوطن ضلع کرنول اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے ریلوے اور دیگر محکموں میں سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ان سے ایک کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپئے وصول کرلئے ۔ سی سی ایس پولیس نے متاثرین کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا اور اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔