13 لاکھ روپئے ہڑپ لینے پر ٹاسک فورس کی کارروائی
حیدرآباد۔/30اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے عوام کو ٹھگنے والے ایک دھوکہ باز کو نارتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 32 سالہ این راجندر گوڑ متوطن ضلع منچریال نے ڈسمبر 2015 میں شکایت گذار سہادیو سے ملاقات کی تھی اور حکومت میں اثر و رسوخ ہونے کا دعویٰ کیا اور اسے گروپ II کی سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے 13 لاکھ روپئے ہڑپ لئے۔آسانی سے روپئے کمانے کیلئے دھوکہ باز راجندر گوڑ یہ باور کرتا تھا کہ سکریٹریٹ میں اس کے جان پہچان کے کئی اعلیٰ عہدیدار ہیں جس کے ذریعہ وہ آسانی سے سرکاری ملازمت فراہم کرسکتا ہے۔ درخواست گذار کی شکایت پر پولیس گوپال پورم نے راجندر گوڑ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا تھا اور اسے گرفتار کرلیا۔سابق میں بھی مندامری پولیس نے سہادیو کو اسی قسم کی دھوکہ دہی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا۔