سرکاری ملازمت کے امتحانات میں گھپلے تحقیقات کیلئے کمیٹی کی تشکیل

   

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے چہارشنبہ کے روز ایک ریٹائرڈ چیف سکریٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تاکہ حالیہ امتحانی گھوٹالے اور سرکاری بھرتی مہم کے دوران پیپر لیک ہونے کے واقعات کی انکوائری کی جا سکے ۔ سرمائی اجلاس کے پہلے دن کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ مہاراشٹرا پولیس ان تمام معاملات کی انکوائری کر رہی ہے ۔