سرکاری ملازمین اب 15 سال پرانی گاڑیاں نہیں چلا پائیں گے

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے اپنے ایک فیصلہ میں یہ یقینی بنانے کا حکم دیا ہے کہ سرکاری ملازمین 15 سال پرانی گاڑیاں نہ چلائیں۔ وزارت مالیات کے تحت آنے والے ایکسپنڈیچر ڈپارٹمنٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے اور اس عمل سے ملک میں بڑھتی فضائی آلودگی کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ فیصلے لیا گیا ہے تاکہ نہ صرف آلودگی کم ہو، بلکہ پیسنجر سیفٹی بھی یقینی بنے۔وزارت مالیات نے سبھی محکموں کو ہدایت دی ہے کہ جو گاڑی 15 سال سے زیادہ پرانی ہے اور اب سروسنگ کے لائق نہیں ہے، ان سبھی گاڑیوں کو کباڑ کے حوالے کر دیا جائے۔ایکسپنڈیچر ڈپارٹمنٹ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح لفظوں میں بتایا ہے کہ آلودگی کو کم کرنے اور مسافروں کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے ہم نے یہ نیتی آیوگ اور سڑک ٹرانسپورٹیشن وزارت کی صلاح پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔