سرکاری ملازمین ‘ اساتذہ و ورکرس کو پی آر سی ملنے کی امید کم

   

بجٹ میں رقم مختص نہ کئے جانے سے ملازمین مایوس ۔ سبکدوشی کی عمر میں اضافہ پر حکومت کا غور
حیدرآباد ۔9 مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ سرکاری ملازمین اساتذہ اور ورکرس کو اب بجٹ پیشکشی کے بعد پے ریویژن کمیشن ( پی آر سی ) ملنے کی کوئی امید دکھائی نہیں دے رہی ہے اور اس صورتحال کے بعد تمام سرکاری ملازمین اساتذہ اور ورکرس کو پی آر سی کیلئے انتظار کرنا پڑے گا ۔ اسمبلی و کونسل میں حکومت کی جانب سے وزیر فینانس ہریش راؤ کے پیش کردہ بجٹ میں پے ریویژن کمیشن پر عمل کیلئے فنڈز مختص نہیں کئے گئے جس کی روشنی میں سرکاری ملازمین اساتذہ اور ورکرس میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ حکومت کیخلاف شدید برہمی دیکھی جارہی ہے ۔ علاوہ ازیں بجٹ میں ملازمین کیلئے کم از کم عبوری راحت فراہم کرنے کا تذکرہ نہ کرنے سے سرکاری ملازمین اساتذہ اور ورکرس میں مایوسی پائی جارہی ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ تلنگانہ میں زائد از 2.62 لاکھ ملازمین ہیں اور 2.68 لاکھ وظیفہ یاب ملازمین کیلئے پی آر سی پر عمل کیا جاتا ہے ۔ سرکاری ملازمین نے کم از کم عبوری راحت فراہم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا اور کہا کہ اب جاریہ سال کے درمیان پی آر سی یا عبوری راحت کے حصول کی کوئی