ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر مائیلیج الاونس میں اضافہ کرنے پی آر سی کی سفارش
حیدرآباد : پی آر سی کمیشن نے حکومت کو پیش کردہ رپورٹ میں سفارش کی ہیکہ سرکاری ملازمین کو آر ٹی سی بسوں، میٹرو ریل اور ایم ایم ٹی ایس میں سفر کرنے کیلئے مشترکہ پاسیس جاری کریں۔ آرڈینری بسوں میں سفر کرنے والے مسافرین سے 2/3 کرایہ حکومت کی جانب سے ادا کیا جائے۔ ماباقی کرایہ ملازمین سے وصول کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ملازمین کے ٹراویل الاونس (ٹی اے) کیلئے بھی حکومت کو چند تجاویز پیش کی ہے، جس میں کہا گیا ہیکہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے اضافہ کے پیش نظر ذاتی گاڑیاں استعمال کرنے والے ملازمین کے مائیلیج الاونس میں اضافہ کرنے پٹرول سے چلنے والی کاروں کیلئے فی کیلو میٹر 13 تا 16 روپئے اور ڈیزل سے چلنے والی کاروں کیلئے 9 تا 14 روپئے دو پہیوں کی گاڑیوں کیلئے 5 تا 6 روپئے کا الاؤنس میں اضافہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔گریڈ 1 اور 2 ملازمین کو آر ٹی سی ؍ خانگی اے سی بسوں میں سفر کرنے کی منظوری دی جائے۔ گریڈ 3 ملازمین کے نان اے سی بسوں کے کرایہ ادا کیا جائے۔ تنخواہوں پر نظرثانی کرنے کے بعد ماہانہ 97,890 ہزار تا 1,58,380 لاکھ تنخواہ حاصل کرنے والے ملازمین کو سرکاری دوروں کیلئے ہوائی سفر کی سہولت فراہم کی جائے۔ ڈپٹی سکریٹری۔ ڈپٹی ڈائرکٹر سطح کے عہدیداروں کو بھی ہوائی سفر کی سہولت فراہم کی جائے۔ پروٹوکول کال ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کو لبیک پر 15 فیصد خصوصی الاؤنس ادا کیا جائے۔ پبلک و خانگی ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے والے ضلع ہیڈکوارٹر سے 8 کیلو میٹر تک دور رہنے والے علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے میلج الاونس میں بھی اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔