دیرینہ مسئلہ کی یکسوئی ۔ ملازمین میںمسرت کی لہر ۔ دیگر مسائل پر بھی مثبت توقعات
حیدرآباد یکم فروری(سیاست نیوز) تلنگانہ کے سرکاری ملازمین میں یکم فروری کو خوشی کی لہر دوڑ گئی جب ان کے کھاتوں میں تنخواہ جمع کروادی گئی۔ سرکاری ملازمین جنہیں کو تنخواہوں کیلئے 15 تا 20 تاریخ کا انتظار کرنا پڑرہا تھا اور وہ متعلقہ حکام سے نمائندگی بھی کر رہے تھے ۔ تاہم ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد حکومت نے ملازمین کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے تمام محکمہ جات کے ملازمین کی تنخواہوں کی اجرائی کے احکام جاری کرکے کہا تھا کہ تنخواہوں کی ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل اجرائی کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈسمبر میں اقتدار کے بعدچیف منسٹر ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر ملو بھٹی وکرمارک نے محکمہ فینانس کو ہدایت دی تھی کہ وہ آئندہ ماہ سے 5 تاریخ سے قبل تنخواہوں کی اجرائی یقینی بنائیں۔ جنوری میں 5تاریخ کو ملازمین کی تنخواہوں کی اجرائی کی گئی تھی لیکن آج کئی برسوں بعد سرکاری ملازمین کو پہلی تاریخ کو تنخواہیں مل گئیں ۔ ملازمین نے بتایا کہ حکومت سے ملازمین کا سب سے اہم مسئلہ حل کیا گیا اور توقع ہے کہ آئندہ چند ماہ میںدیگر مسائل کے حل کرنے اقدامات کئے جائیں گے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ حکومت کی ترجیحات کے مطابق فوری طور پر ملازمین کی تنخواہوں اور بقایا جات کی اجرائی کے اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔3