حیدرآباد ۔ 22 فروری(پریس نوٹ) ریاستی ملازین کیلئے یہ خوشخبری ہے کہ تلنگانہ حکومت نے سرکاری ملازمین کے دو ماہ کے پی آرسی کے بقا یا جات کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ فینانس ڈپارٹمنٹ نے اپریل اور مئی 2021 کے بقا یا جات کی ادائیگی سے متعلق احکامات جاری کئے ہیں۔ جبکہ مئی 2022 سے پی آر سی کی باقی رقم 18 اقساط میں ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مختلف کارپوریشنوں، اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی پی آر سی کے بقا یا جات ادا کئے جائیں گے۔حکومت نے فوت ہونے والے ملازمین کے ارکان خاندان کو یہ رقم یکمشت ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔