سرکاری ملازمین کو کورونا کے اخراجات میں ایک لاکھ روپئے کی واپسی

   

حیدرآباد۔ کورونا کے علاج میں ہونے والے اخراجات میں ریاستی حکومت سرکاری ملازمین کو ایک لاکھ روپئے تک کی رقم واپس کریگی ۔ تمام سرکاری ملازمین بشمول سبکدوش ملازمین اور ان کے افراد خانہ جنہیں کورونا علاج کیلئے دواخانوں میں شریک کیا گیا تھا وہ اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس سہولت کیلئے ایک لاکھ روپئے کی حد مقرر کی گئی ہے جو تشویشناک حالت میں دواخانوں میں شریک کئے گئے تھے ۔ پرنسپل سکریٹری ہیلت نے یہ بات بتائی ۔