حیدرآباد/21 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے زیر اہتمام ریاستی سرکاری ملازمین کیلئے 22 نومبر و یکم ڈسمبر کو محکمہ جاتی ٹسٹ منعقد ہوگا۔ کمیشن کے مطابق کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ میں 18463 ملازمین حصہ لے رہے ہیں۔ یہ امتحان متحدہ 10 اضلاع کے 22 مراکز پر منعقد ہوگا۔ سکریٹری کمیشن انیتا رامچندرن نے 10 ضلع ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ امتحانی مراکز اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی مراکز پر سیکوریٹی، برقی سربراہی و طبی امداد کے انتظامات کی ہدایت دی۔ عہدیداروں سے کہا گیا کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ امیدواروں سے کہا گیا کہ وہ وقت مقررہ پر پہنچ جائیں اور امتحان ہال میں موبائیل فون کی اجازت نہیں رہیگی۔ امیدوار ہال ٹکٹ کمیشن ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ ر