5 فیصد عبوری الاؤنس دینے کا فیصلہ ۔ 6 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کمیٹی کو حکومت کی ہدایت
حیدرآباد : /2 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری دی ہے ۔ ملازمین کو پے اسکیل کی ادائیگی کیلئے پے ریویژن کمیٹی تشکیل دینے کا چیف منسٹر کے سی آر نے فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر این شیوا شنکر کو صدرنشین اور بی رامیا ریٹائرڈ آئی اے ایس کو کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے ۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے احکام بھی جاری کئے ۔ کمیٹی کو آئندہ 6 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے ہدایت دی گئی ۔ پی آر سی کمیٹی کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے ضرورت کے مطابق فنڈز اور عملہ فراہم کرنے کی محکمہ فینانس کو ہدایت دی گئی ۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے 5 فیصد عبوری الاؤنس (آئی آر ) دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ ٹی این جی اوز سنٹرل کمیٹی نے ملازمین و ٹیچرس کی تنخواہوں پر نظرثانی کیلئے پی آر سی تشکیل دینے پر چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ کمیٹی کے صدر ایم راجندر اور جنرل سکریٹری ایم جگدیشور نے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں دو پی آر سی تشکیل دینے کا چیف منسٹر کے سی آر کو اعزاز حاصل ہے ۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کے توقع کے مطابق بہتر فٹمنٹ ملنے کی توقع کا اظہار کیا ۔ عنقریب چیف منسٹر سے ملاقات کرکے مزید بہتر عبوری الاؤنس کے علاوہ سرکاری و دوسرے مسائل حل کرنے کی نمائندگی کی جائے گی ۔ ہیلت کارڈ ، کنٹریبوٹری پنشن سسٹم کو برخواست کرنے زیرالتواء ڈی ایز کی اجرائی کے علاوہ دیگر مسائل کو چیف منسٹر سے رجوع کرکے حل کرانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ ن