پنشن بھی مکمل دیا جائے گا، ریاست کی معاشی صورتحال میں بہتری
حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سرکاری ملازمین کو ماہِ جون کی تنخواہ اور وظیفہ یابوں کو پنشن کی مکمل ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کی معاشی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی معیشت میں کسی قدر بہتری ہوئی ہے لہذا چیف منسٹر نے ماہِ جون کی تنخواہ اور پنشن مکمل ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو مکمل تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کے سلسلہ میں اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ گذشتہ تین ماہ سے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اور پنشن میں 25 فیصد کی کٹوتی کی جارہی تھی۔