حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پرگتی بھون میں تلنگانہ گزیٹیڈ و نان گزیٹیڈ تنظیموں و درجہ چہارم ایمپلائیز یونینوں اور ریونیو ایمپلائیز اسوسی ایشن کی نئے سال کی ڈائریز و کیلینڈرس کی رسم اجرا انجام دیں۔ اس موقع پر ٹی این جی اوز صدر ایم راجندر و سکریٹری پرتاپ تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کی صدر وی ممتا اور سکریٹری نارائنا ، درجہ چہارم ایمپلائیز اسوسی ایشن قائد گیانیشور ، ریونیو ایمپلائیز اسوسی ایشن کے صدر رویندر ریڈی اور سکریٹری گوتم موجود تھے ۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور سبکدوشی کی عمر میں توسیع سے متعلق چیف منسٹر کے اعلانات کے بعد ایمپلائیز یونینوں کی کے سی آر سے پہلی ملاقات تھی ۔