سرکاری ملازمین کے بقایہ جات اور محکمہ جات کے بلز کی اجرائی

   

جملہ 1032 کروڑ جاری، ملازمین کے بقایہ جات کے تحت712 کروڑ شامل: بھٹی وکرمارکا
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے سرکاری ملازمین کے بقایہ جات کے طورپر 712 کروڑ کی اجرائی کے احکامات جاری کئے۔ محکمہ عمارات و شوارع اور پنچایت راج ڈپارٹمنٹ کے بلز بقایہ جات کے طورپر 320 کروڑ جاری کئے گئے ڈپٹی چیف منسٹر نے ایک جی او کے ذریعہ جملہ 1032 کروڑ کی اجرائی کے احکامات جاری کئے۔ محکمہ فینانس نے مجموعی طور پر 1031 کروڑ جاری کردیئے ہیں۔ پنچایت راج اور محکمہ عمارات و شوارع کے ماہ اکتوبر کے زیر التواء بلز جاری کئے گئے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے محکمہ فینانس کے عہدیداروں کے ساتھ آج صبح جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے ہر ماہ سابق حکومت کے زیر التواء بلز کی اجرائی کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ملازمین کے بقایہ جات کے طور پر 712 کروڑ جاری کئے گئے ۔ حکومت نے 10 لاکھ روپئے تک کے تمام زیر التواء بلز کی اجرائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پنچایت راج اور آر اینڈ بی ڈپارٹمنٹ کے 46956 زیر التواء بلز کے تحت 320 کروڑ کی اجرائی عمل میں آئی۔ 10 لاکھ روپئے سے کم کے 3610 بلز کیلئے محکمہ آر اینڈ بی کو 95 کروڑ جاری کئے گئے ۔ پنچایت راج اور مجالس مقامی کے 43364 زیر التواء بلز کے تحت 225 کروڑ جاری کئے گئے ۔ جائزہ اجلاس میں پرنسپل سکریٹری فینانس سندیپ کمار سلطانیہ اور دیگر عہدیدار شریک تھے۔1