سرکاری ملازمین کے لیے مہنگائی بھتہ کی عنقریب خوشخبری : بھٹی وکرامارکا

   

حیدرآباد۔/24 جولائی، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو مہنگائی بھتہ ( ڈی اے ) کے بارے میں عنقریب خوشخبری ملے گی۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل میں بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ سرکاری ملازمین حکومت اور عوام کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بڑھتی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے انہیں ہر ممکن مدد حکومت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں حکومت کیلئے کچھ وقت درکار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر مستحکم ریاست کا موقف جس وقت تلنگانہ کو حاصل تھا اس وقت ڈی اے کی ادائیگی کیلئے دو تا تین سال کا وقت لیا گیا اس مرتبہ حکومت جلد ہی ڈی اے کی ادائیگی کے بارے میں فیصلہ کرے گی اور ملازمین کو جلد خوشخبری ملے گی۔1