سدی پیٹ میںٹی این جی اوزکے کیلنڈرکی رسم اجراء ۔ضلع صدروسکریٹری کاخطاب
سدی پیٹ۔یکم جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرز یونین، سدی پیٹ ضلع کے سال 2026 کا کیلنڈر آج کلکٹریٹ میں ضلع کلکٹر کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر راج کمار کے ہاتھوں رسمِ اجرا کیا گیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹو آفیسر راج کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدی پیٹ ضلع میں خدمات انجام دینے والے تمام ملازمین نہایت عمدہ انداز میں کام کرتے ہوئے ضلع کو تمام شعبوں میں صفِ اوّل میں برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ملازمین مزید محنت و لگن سے کام کرتے ہوئے ضلع کا نام ریاست میں روشن کریں گے۔اس موقع پر ضلع صدر پرمیشر اور ضلع سیکریٹری وکرم ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تلنگانہ نان گزٹیڈ آفیسرز یونین، سدی پیٹ ضلع کے کیلنڈر کی اجرائی ان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے سدی پیٹ میں خدمات انجام دینے والے تمام ملازمین، افسران، غیر افسران اور سیاسی قائدین کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 80 برسوں سے ٹی این جی اوز یونین نے متعدد جدوجہدیں کرتے ہوئے ملازمین سے متعلق کئی مطالبات کو کامیابی سے حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ملازمین کو کئی مسائل درپیش ہیں جنہیں ریاستی حکومت کی توجہ میں لانے کے لیے ٹی این جی اوز یونین کے ریاستی صدر مارم جگدیشور اور جنرل سیکریٹری مجیب حسین کو سدی پیٹ ضلع یونین وقتاً فوقتاً آگاہ کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے بقایا پانچ ڈی اے، پی آر سی، ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس اسکیم، اور بقایا بلوں جیسے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔اس پروگرام میں ضلع نائب صدور نمّا سریندر ریڈی، خزانچی اشوک احمد، ریاستی ایگزیکٹو ممبر وینکٹیشورلو، کلکٹریٹ یونٹ سیکریٹری سمن، سدی پیٹ صدر ششیدھر، گجویل صدر، سیکریٹری لنگم، راج شیکھر ریڈی، ہسناآباد صدر رویندر، چریالہ سیکریٹری راجیاہ، دباک سیکریٹری وینکٹیشورلو، ضلع قائدین ناگ بھوشنم، کرشنامورتی، راجو، نرسمہا، بنداری گنیش، ونئے، سکماری، جیبینہ سلطانہ، ارونا، انورا دھا، جمن رانی، سواتی، پریانکا، لوہت، رما دیوی، ستیہ نارائن، رام موہن اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
