سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتہ میں3.64 فیصد اضافہ ‘ احکام جاری

   

حیدرآباد 13 جون ( سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ نے ریاست کے سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتہ میں 3.64 فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے احکا جاری کردئے ہیں۔ اضافی شدہ ڈی اے کا یکم جنوری 2023 سے اطلاق ہوگا ۔ گذشتہ ہفتے کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کے مسائل پر غور کے بعد ایک ڈی اے فوری جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ اس سلسلہ میں آج احکام جاری کردئے گئے ۔ 2