سرکاری ملازمین IFMIS پورٹل میں تفصیلات اپ لوڈ کرائیں

   

25 اکٹوبر سے عدم اندراج پر اکٹوبر کی تنخواہ جاری نہیں ہوگی، سندیپ کمار سلطانیہ
حیدرآباد ۔ 18 اکٹوبر (سیاست نیوز) محکمہ فینانس نے ریاست کے مختلف سرکاری محکمہ جات میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کی تفصیلات انٹی گریٹیڈ فینانشل مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم (IFMIS) پورٹل میں اپ لوڈ کرانے کی تمام محکمہ جات کو حکم دیا گیا ہے۔ 25 اکٹوبر سے قبل تفصیلات اپ لوڈ نہ کرنے کی صورت میں اکٹوبر کی تنخواہ جاری نہ کرنے کا انتباہ دیا۔ پہلے گزشتہ ماہ 10 ستمبر تک ملازمین کو تفصیلات اپ لوڈ کرنے کی مہلت دی گئی تھی۔ تاہم کئی محکمہ جات کے عہدیداروں نے ملازمین کی تفصیلات اپ لوڈ کرنے میں توقع کے مطابق دلچسپی نہیں دکھائی۔ پرنسپل سکریٹری محکمہ فینانس سندیپ کمار سلطانیہ نے تازہ احکامات جاری کرتے ہوئے اگست کی تفصیلات 20 ستمبر تک اپ لوڈ کرنے کا عبوری حکمنامہ جاری کیا تھا جس کو کئی محکمہ جات نے نظرانداز کردیا۔ جاریہ ماہ 16 اکٹوبر تک اپ لوڈ کئے گئے تفصیلات کا انکشاف کیا گیا جملہ 5,21,692 مستقل ایمپلائز میں 2,22,376 ملازمین نے اپنی تفصیلات اپ لوڈ کرائی۔ اس طرح عارضی ملازمین میں 4,93,820 کے منجملہ 2,74,844 نے اپنی تفصیلات اپ لوڈ کرائی۔ مستقل اور عارضی جملہ 10,15,512 لاکھ کے منجملہ 4,97,220 لاکھ ملازمین نے اپنی تفصیلات اپ لوڈ کرائی ہے۔ مزید 5,18,292 ملازمین نے اپنی تفصیلات درج نہیں کرائی۔ مختلف محکمہ جات کے ماباقی ملازمین کو آدھار، فون نمبر، وہ مستقل ملازم ہے۔ کنٹراکٹ، آوٹ سورسنگ، اعزازیہ حاصل کرنے والے ملازمین ، روزمرہ اجرت، پارٹ ٹائم، گیسٹ، فل ٹائم، گھنٹہ کے حساب سے کام کررہے ہیں اس کی تمام تفصیلات پورٹل میں اپ لوڈ کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔2