حیدرآباد ۔ 26 اکٹوبر (سیاست نیوز) دیوالی تہوار کے سلسلہ میں پٹاخوں کی اجازت کیلئے رقمی مطالبہ کرنے والے ایک سرکاری ملازم کو انسداد رشوت محکمہ کے عہدیداروں نے گرفتار کرلیا۔ اے سی بی کے مطابق ایم گروایا جو مہیشورم فائر اسٹیشن کا لیڈنگ فائر مین تھا۔ اس نے پٹاخوں کی فروخت کیلئے لازمی فائر سرٹیفکیٹ کیلئے ایک شکایت گذار کے درگا پرساد سے 1500 روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ آج اے سی بی کے عہدیداروں نے کارروائی کرتے ہوئے گرواہا کو گرفتار کرلیا اور اے سی بی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔