نرمل ۔ یکم جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نرمل مسٹر بھاویش مشرا نے آج سرکاری میٹرنٹی ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے تمام شعبہ جات کاخود معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کی تفصیلات دریافت کیں۔ انھوں نے افسران کو ہدایت دی کہ دواخانے سے رجوع ہونے والوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر بھاویش مشرا نے دواخانہ سے متعلق تمام ریکارڈ اور رجسٹر کامعائنہ کیا۔ عوام کو اس بات کا بھی یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ سرکاری دواخانوں میں بھی مناسب علاج ہوتا ہے ۔ آخر میں ضلع کلکٹر نے دواخانہ کے ذمہ داروں کو ہدایت دی کہ دواخانے کے احاطوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ ہمیشہ کارآمد رہیںاور نومولود بچوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہہ دی جائے ۔ اس موقع پر دواخانہ کا اسٹاف موجود تھا ۔