حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) ریاست کے نئے گورنمنٹ ٹیچنگ ہاسپٹلس میں بعض سوپر اسپیشالیٹی کورسیس کے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے میڈیکل ریکروٹمنٹ بورڈ نے تقررات کا فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ میڈیکل اینڈ ہیلت سرویسیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے مئی میں1061 اسسٹنٹ پروفیسرس کے مختلف میڈیکل کالجس میں تقررات عمل میں لائے۔ تقررات میں فزیالوجی، بائیو کیمسٹری اور اناٹومی جیسے شعبہ جات میں ماہرین کا تقرر نہیں ہوا جس کے سبب ریکروٹمنٹ بورڈ نے مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے روسٹر سسٹم کے مطابق تقررات کو منظوری دی ہے۔ ریکروٹمنٹ بورڈ نے 28 جائیدادوں کو نوٹیفائی کیا ہے جس کے تحت ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی تعلیمی قابلیت رکھنے والے افراد ٹیچنگ پوسٹ کیلئے اہل ہوں گے۔ اناٹومی اور فزیالوجی میں فی کس 12 اور بائیو کیمسٹری میں 4 اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ ریکروٹمنٹ بورڈ کی ویب سائیٹ پر تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ تقررات کا عمل جاریہ ماہ مکمل کرنے کی تجویز ہے۔ ریاست میں 1061 اسسٹنٹ پروفیسرس کے تقررات کے علاوہ میڈیکل ریکروٹمنٹ بورڈ 5204 نرسیس کے مختلف سرکاری دواخانوں میں تقررات کی تیاری کررہا ہے۔ر