سرکاری نوکریوں کے فارمس فروختگی ، 45 سال سے خدمات

   

عابڈس پر واحد اسٹال ، سینکڑوں ملازمتوں کے فارمس فروخت کرنے کا اعزاز
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : 1980 کی دہائی میں سرکاری ملازمتوں کے لیے خواہش حضرات کے لیے درخواست فارمس جنرل پوسٹ آفس عابڈس بس اسٹانڈ کے قریب واقع اسٹالس پر دستیاب ہوا کرتی تھیں ۔ لیکن جیسے جیسے وقت بدلتا گیا حالات بدل گئے اب آن لائن نظام رائج ہے ۔ عابڈس پر تقریبا چھ سے زائد اسٹالس تھے لیکن راجیش گوڑ کو چھور کر دیگر تمام اسٹالس والے اپنے اسٹالس اٹھالیے ۔ راجیش گوڑ نے بتایا کہ وہ اب بھی فارم فروخت کررہا ہے ۔ ایک دہائی پہلے تک اسٹالس روزانہ ہزاروں نوکریوں کے خواہش مندوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے تھے ۔ نوجوانوں نے درخواست فارم خریدا اسے جی پی او کے اردگرد فٹ پاتھ پر بیٹھ کر بھرا اور اسے پوسٹ کیا گیا ۔ راجیش گوڑ نے بتایا کہ وہ اس کاروبار میں گذشتہ 45 سال سے وابستہ ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں محکموں اور پبلک سیکٹر کے اداروں کے درخواست فارم کی بہت مانگ تھی ۔ راجیش گوڑ 1983 سے 2013 کو اپنے کاروبار کے لیے سنہری دور مانتے ہیں ۔ درخواست فارمس کے لیے حیدرآباد ہی نہیں بلکہ دور دراز علاقوں سے لڑکے اور لڑکیاں فارمس خریدنے آتے تھے ۔ ڈیجیٹل زمانے کے بعد ہم اب اسٹالس پر فارمس کے علاوہ دیگر اشیاء کو فروخت کررہے ہیں ۔ راجیش گوڑ نے بتایاکہ ’ اب جو لوگ درخواست فارم خریدنے کے بعد نوکریاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے وہ اپنے بچوں کیلئے تفصیلی کتابچہ جمع کرنے کیلئے یہاں آتے ہیں ۔ مجھے خوشی ہوتی ہے جب وہ یہ بتاتے ہیں کہ وہ ملازمت کیلئے فارمس اس اسٹال پر سے خریدا تھا ۔۔ ش
ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( راست ) : جامع مسجد سنی پورہ کنگسوے سکندرآباد میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی کا خطاب ’ حب رسولؐ اصل ایمان ہے ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندیؒ کا انگریزی اردو لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔