حیدرآباد ۔ 15 جون (پریس نوٹ) پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی اولڈ سٹی واقع نزد زو پارک شریمتی ایس رینوکا کے بموجب تلنگانہ کے تمام گورنمنٹ و خانگی آئی ٹی آئیز میں آن لائن مخلوعہ نشستوں کو پُر کرنے کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ درخواست فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 جون مقرر کی گئی ہے۔ داخلے میرٹ اور موجودہ ریزرویشن پالیسی کے تحت آن لائن ہوں گے۔ امیدواروں کو تمام اصل اسناد، آدھار کارڈ اور فوٹوز کے ساتھ رجوع ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے آن لائن ویب سائیٹ iti.telangana.gov.in ملاحظہ کریں۔
