حیدرآباد۔ 10 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں سنکرانتی تہوار کے سلسلے میں تمام سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں کو 11 جنوری سے تعطیلات دینے کا ریاستی محکمہ تعلیم نے اعلان کیا اور بتایا کہ ریاست کے تمام سرکاری و خانگی اسکولوں کو 11 جنوری تا 17 جنوری تعطیلات رہیں گی اور 18 جنوری کو تمام اسکولوں کی دوبارہ کشادگی عمل میں آئے گی۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ ریاستی محکمہ تعلیم کے اکیڈیمک کیلنڈر تعطیلات کا شیڈول مرتب کیا جاچکا ہے اور اسی اکیڈیمک کیلنڈر کے مطابق تلنگانہ میں تمام سرکاری و خانگی مدارس کو سنکرانتی تہوار کے سلسلے میں تعطیلات دیئے گئے ہیں۔ اسی دوران محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے خانگی مدارس کے انتظامیوں سے اکیڈیمک کیلنڈر پر عمل کرتے ہوئے تعطیلات کے شیڈول کے مطابق اپنے مدارس کو بھی تعطیلات دینے کی ہدایات دی ہیں۔