سرکاری و خانگی دواخانوں میں 1292 کورونا کے مریض زیر علاج

   

425 مریض شریک آئی سی یو ، محکمہ صحت کے بلیٹن میں اظہار
حیدرآباد۔5جنوری(سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے سرکاری و خانگی دواخانوں میں مجموعی طور پر 1292 کورونا وائرس کے شکار مریض شریک دواخانہ ہیں جن میں 425 مریض آئی سی یو میں شریک ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق کورونا وائرس کے شکار 355 مریض سرکاری دواخانوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 937 مریض خانگی دواخانوں میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔ سرکاری دواخانوں میں شریک 355 مریضوں میں 105 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں جبکہ 148 مریضوں کو آکسیجن پر رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ 102مریض عام بستر پر اپنا علاج کروا رہے ہیں۔خانگی دواخانوں میں زیر علاج 937کورونا وائرس کے مریضوں میں 320 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں جبکہ 361 مریضوں کو آکسیجن پر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 256 کورونا وائرس کے مریضوں کا عام بستروں پر علاج کیا جا رہاہے۔ محکمہ صحت نے ریاست کے سرکاری دواخانوں اور خانگی دواخانوں میں زیر علاج مریضوں کے علاوہ موجود بستروں کی تفصیلات بھی جاری کرنی شروع کردی ہے۔ م