سرکاری ٹیچرکے گھر سے غیرقانونی افیون برآمد

   

چتوڑ گڑھ : راجستھان میں ضلع چتور گڑھ کے بھادسوڑا تھانہ علاقے میں ایک سرکاری ٹیچر کے گھر سے تقریبا چار کلو غیر قانونی افیون برآمد کرنے کے بعداسے گرفتارکیاگیاہے ۔ مرکزی نارکوٹکس بیورو کے سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ بیورو کے مدھیہ پردیش کے نیمچ واقع دفترکواطلاع ملنے پر منگل کی شب مقامی پولیس کے تعاون سے نارکوٹکس ٹیم نے بھادسوڑاعلاقہ کے لیسوا گاوں میں نارائن جاٹ کے گھرپر چھاپا مارکر غیرقانونی طور سے رکھی تقریباً چارکلو افیون برآمد کرکے اسے گرفتارکرلیا۔ نارائن جاٹ ضلع کی بھدیسر پنچایت کمیٹی کے تحت کرجالی گاوں واقع سرکاری اسکول میں ٹیچرہے اوربتایا جاتا ہے کہ اس کے پاس افیون کی کاشت کرنے کا محکمہ نارکوٹکس کی طرف سے پٹہ بھی جاری ہے ۔بیورو ذرائع نے بتایا کہ نارکوٹکس کی ٹیم اسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد اپنے ساتھ لے گئی ہے ۔ ملزم ایک عرصے سے منشیات اسمگلروں کو سپلائی کرتا رہا ہے ۔