سرکاری ڈگری کالج برائے اناث میں تہنیتی تقریب کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر ./7 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر سرکاری ڈگری کالج برائے اناث کریم نگر میں CPGET-23 ایم اے اردو کے منعقدہ مسابقتی امتحان میں بہترین مظاہرہ کرنے والے طالبات کیلئے ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں طالبات کو مومنٹو پیش کیا گیا ۔ ان رینک لانے والوں میں صباء سلطانہ نے جو پورے ریاست میں پہلا رینک حاصل کیا جبکہ نشاط فاطمہ دوسرا رینک ،بشری فاطمہ ، تیسرا جویریہ چوتھا تہذیبہ نے چھٹا رینک حاصل کیا جملہ 23 طالبات کو اس کالج میں بہترین رینک حاصل ہوا ۔ نیز صباء فاطمہ جو بی اے ، اردو میڈیم کی طالبہ تھیں ان کو اس سال منعقدہ اقامتی اسکول اور کالجز کیلئے مسابقتی امتحان میں بہ یک وقت تین جائیدادوں پی جی ٹی جونئیر لکچرر ٹمریز اور ڈگری لکچرر ٹرائبل ویلفیر میں کامیاب ہونے پر مومنٹو و شال پوشی کی گئی ۔ اس پروگرام کی صدارت کالج کی پرنسپل ڈاکٹر ٹی سری لکشمی میڈم کر رہی تھیں جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے وائس پرنسپل ڈاکٹر سمپت کمار ریڈی اور مہمان اعزازی کے طور پر سریدھر راؤ فیزیکل ڈائرکٹر مدعو تھے ۔ اس پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر کلیم محی الدین اسسٹنٹ پروفیسر و صدر شعبہ اردو اور معاون کنوینر نازیہ رحمن اسٹنٹ پروفیسر تاریخ تھیں ۔جبین سلطانہ لکچرر سیاسیات کے شکریہ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔