سرکاری کام میں شاک سے دو فوت

   

ممبئی : ممبئی کے علاقہ سمن نگر میں ایک پانی کی پائپ لائن کی مرمت کے دوران دو مزدور برقی شاک لگنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 5 زخمی ہوگئے۔ ایک بلدی عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ کُرلا (مشرق) کی ٹریفک پوسٹ کے عقب میں صبح 8 بجے پیش آیا۔ تمام 7 مزدوروں کو قریب میں واقع راجہ واڑی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دو مزدوروں کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ 5 دیگر کا علاج جاری ہے۔