شیوپوری : مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کے پوہری ڈویژن کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ جے پی گپتا نے ‘کِل کورونا مہم ٹو’ کے تحت سروے کا کام شروع نہ کرنے اور سرکاری کام میں غفلت برتنے پر آنگن واڑی سپروائزر اور دو معاونین کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ جے پی گپتا نے بتایا کہ ضلع میں ‘کِل کورونا ٹو’ مہم شروع ہونی ہے ۔ اس کے لئے افسران کی ایک ٹیم نے گاؤں چکرانہ اور جاکھنود میں سروے کا کام اورگاؤں والوں کو مشورہ دیا کہ وہ سماجی فاصلے پر عمل کریں اور ماسک لگائیں۔
