سرکاری کوارٹر خالی کرنے کا معاملہ چودھری لال سنگھ نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

   

جموں: جموں وکشمیر انتظامیہ نے مین اسٹریم سیاسی پارٹیوں سے وابستہ کئی سینئر لیڈران یہاں تک کہ سابق وزرائے اعلیٰ کو سرکاری کوٹھیاں خالی کرنے کے ضمن میں نوٹسیں اجرا کی ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر چودھری لال سنگھ نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے اس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر چودھری لال سنگھ نے منگل کے روز جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے سرکاری کوارٹر خالی کرنے کے ضمن میں نوٹس جاری کی ہے ۔عرضی میں چودھری لال سنگھ نے کہاکہ چونکہ وہ ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ ہے لہذا سرکاری فرمان پر حکم امتناعی جاری کیا جائے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے صرف مخصوص پارٹیوں کے لیڈران کو ہی نوٹسیں اجرا کی گئی ہیں۔