ضلع سرسلہ کے اقلیتی اقامتی اسکولوں کا دورہ،طلبہ اور اساتذہ سے سکریٹری بی شفیع اللہ کی ملاقات
سرسلہ،گمبھی راؤپیٹ۔28جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس جونیر کالجس سیکریٹری جانب بی شفع اللہ نے آج راجننہ سرسلہ ضلع میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول و جونیر کالج فارگرلز تنگالہ پلی، اقلیتی اقامتی اسکول و جونیر کالج فار بوائز ویملواڑہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلباء و طالبات سے ملاقات کی اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا،اس موقع پر سکریٹری شفع اللہ نے ان تعلیمی اداروں میں منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے طلبہ پر زور دیا کہ وہ سخت محنت و جستجو کے ذریعہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری طور پر ان مدارس کے ذریعے اقلیتی طلبہ کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے طلبہ سے خواہش کی کہ وہ انہیں سرکاری طور پر دی جانے والی تمام تر سہولیات سے استفادہ کریں، تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول سکریٹری بی شفیع اللہ نے نمائندہ سیاست آصف علی سعادت کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ بھر میں گزشتہ سات سالوں سے سرکاری طور پر اقلیتی اسکولس و کالجس چلاے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لیے حکومت بالخصوص چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے اب تک 204 اسکولس و کالجس کا قیام عمل میں لایا جہاں تقریبا ایک لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں ، سکریٹری شفع اللہ نے کہا کہ اور 5 ہزار سے زائد بچے اعلی تعلیم کے لیے کوچنگ حاصل کرتے ہوئے اپنی تعلیمی صلاحیتوں کی بنیاد پر میڈیسن وہ دیگراعلی تعلیمی کے شعبہ میں داخلہ حاصل کر چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان اقلیتی اقامتی اسکولس میں گزشتہ کی بہ نسبت بہتر نتائج کے لئے اسکول کے ذمہ داران کو خصوصی توجہ دلوائی جا رہی ہے تاکہ اس سال بھی دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج صدفیصد حاصل ہوں ، شفیع اللہ نے کہا کہ اس مرتبہ داخلہ ٹیسٹ کے بغیر بچوں کو آن لائن یا تو پھر آف لائن داخلہ دیاجارہا ہے، انہوں نے سرپرستوں،اولیائے طلبہ،مساجد کمیٹی کی ذمہ داروں سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کے درخشاں مستقبل کے لئے ان اقلیتی اقامتی اسکول میں داخلہ دلوائیں اور سرکاری طور پر دی جانے والی تمام تر سہولیات سے استفادہ کریں،سکریٹری شفیع اللہ کی آمد پر ان اقلیتی اقامتی اسکولس میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر اسٹیٹ ویجلینس آفیسر محمد غوث، ڈسٹرکٹ انچارج آفیسر دامودھر ریڈی، ریجنل لیول کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید حمید، اقلیتی بہبود او ایس ڈی سرورمیاں، ویجلینس آفیسرس محمد شوکت علی، محمد اکرام اللہ خان ، اکیڈیمککوآرڈینیٹر محمد رضوان، اسکول پرنسپلس کماراسوامی، عروسہ فاطمہ، مساجد کمیٹی سابقہ صدر سرسلہ محمد عبدالستار، محمد منیر کوآپشن رکن بلدیہ سرسلہ کے علاوہ ،اسکولس وارڈنس،اساتذہ ،نان ٹیچنگ اسٹاف موجود تھے۔