حیدرآباد۔ 15 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ انسانی حقوق کمیشن نے ازخود کارروائی کرتے ہوئے نلگنڈہ ضلع کے ایس ٹی ویلفیر ہاسٹل میں ناقص غذا کی سربراہی کے واقعہ پر چیف سکریٹری سے رپورٹ طلب کی ہے۔ ایس ٹی ویلفیر ہاسٹل دیورکنڈہ منڈل میں سمیت غذا کے نتیجہ میں 30 سے زائد طالبات متاثر ہوئے ہیں اور انہیں ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ انسانی حقوق کمیشن نے اس معاملہ میں چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ کو ہدایت دی کہ 28 اگست تک تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ رپورٹ میں متاثرہ طلبہ کی صحت، ناقص غذا کی سربراہی کی جانچ، قصوروار افراد کی نشاندہی اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے اقدام کی تفصیلات شامل ہونی چاہئے۔ 1