حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کے وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے ڈاکٹرس و طبی عملہ کو مشورہ دیا کہ علاج کے لیے سرکاری ہاسپٹلس سے رجوع ہونے والے مریضوں سے خوشگوار انداز میں گفتگو کریں ۔ سدی پیٹ کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں ای سی آئی ایل کے تعاون سے 70 لاکھ روپئے کی لیپرواسکوپی اور ویکیوم کا افتتاح کیا ۔ اس کے بعد انہوں نے ہاسپٹل کے مختلف شعبوں میں مریضوں اور ان کے ارکان خاندان سے ملاقات کی ۔ ہاسپٹل میں فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ اس موقع پر ہاسپٹل کے کانفرنس ہال میں ڈاکٹرس کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ ذمہ داری کی حصہ کے طور پر ای سی آئی ایل کمپنی کی جانب سے لیپرو اسکوپی اور ویکیوم فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ 66 فیصد ڈیلوریز سرکاری ہاسپٹلس میں ہورہی ہیں ۔ 33.9 ڈیلوریز خانگی ہاسپٹلس میں ہورہی ہیں ۔ وزیر صحت نے ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ کشور کو مشورہ دیا کہ حاملہ خواتین کی ورزش کے لیے ایک نرس کا انتظام کریں ۔ یا ایک وارڈ میں ٹی وی اسکرین لگائے جس کو دیکھتے ہوئے حاملہ خواتین ورزش کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ ہاسپٹل میں 380 ڈیلوریز ہوئی ہیں ۔ اس کی تعداد کو دو گنا کرنے کے لیے حاملہ خواتین میں شعور بیدار کرنے کا مشورہ دیا ۔ ہاسپٹل میں انفیکشن کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ ہاسپٹل میں آرتھوپیڈک خدمات کو دستیاب رکھنے ضرورت کے مطابق سرجریز کرنے پر زور دیا ۔۔ ن