سرکاری ہاسپٹل بودھن کا دورہ اور عوامی شکایات کاجائزہ

   

Ferty9 Clinic

بودھن ۔ صدرنشین بلدیہ بودھن ٹی پدما کمشنر بلدیہ رام لنگم اور ارکان بلدیہ نے آج گورنمنٹ ضلع ہاسپٹل بودھن کا دورہ کیا جہاں کچھ عرصہ سے مریضوں خاص کر حاملہ خواتین سے مبینہ طور پر دواخانہ کے عملے کی جانب سے رشوت طلب کرنے کی شکایت عام ہوگئی ۔ چیرپرسن کے مطابق ایم ایل اے بودھن کی ہدایات پر عوامی شکایت کا جائزہ لینے وہ آج ارکان بلدیہ اور کمشنر کے ہمراہ دواخانے کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کے علاوہ عملے کے افراد کے مسائل کی سنوائی کی ، ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اناپورنا چیرمن و کمشنر کو بتایا کہ بودھن ایریا ہاسپٹل کو ضلع ہاسپٹل کا درجہ حاصل ہے لیکن یہاں تاحال سابقہ ایریا ہاسپٹل کا عملہ سے ہی کام چلایا جارہا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل نے چیرمین کو تیقن دیا کہ وہ مریضوں کی شکایتوں کا جائزہ لینے کے بعد ان کی یکسوئی کیلئے موثر اقدام کریں گے ۔