سرکاری ہاسپٹل میں پیدائشی صداقت نامہ کی عدم اجرائی کی شکایت

   


کریم نگرمیں ڈائیل یوورکلکٹر پروگرام کے دوران مختلف فریادوں کے بشمول 26 مسائل کی یکسوئی کی درخواست

عوام کے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی ضلع کلکٹر کریمنگر کے.ششانکا کی متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی۔ بروز پیر کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ضلع عہدیداران کے ہمراہ ڈائیل یور کلکٹر پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے عوام کے مسائل کی بذریعہ فون سماعت کی۔ انہوں نے عہدیداران سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے درخواستوں کی سماعت کے فوری مسئلہ کے حل کیلئے تفصیلات کو نوٹ کیاجائے اورمسئلہ کے متعلقہ کئے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔اس موقع پر بھگت نگر سے پدما نے سڑکوں کی خستہ حالت کی وجہ پیش آرہی دشواریوں کے حل کیلئے اقدامات کی فریاد کی۔ پداپلی سے سرینواس ریڈی نے سرکاری ہاسپٹل میں زجگی کے بعد نوازائید کو پیدائشی صداقت نامہ جاری نہ کئے جانے کی شکایت درج کرائی۔ تھیماپور سے راویندر نے سدرم سرٹیفکٹ کی عدم اجرائی کی فریاد کی ۔بتاریخ 14 ڈسمبر 2020 منعقد کئے گئے ڈائیل یور کلکٹر پروگرام میں جملہ 26 درخواستیں پیش کی گئی جن میں محکمہ واری موصول کی گئی درخواستوں کی تفصیلات کچھ اسطرح ہیں۔ ضلع پنچایت عہدیدار 6, ضلع ریوینیو عہدیدار 1 ,ای ای پنچایت راج 1, ایس ای این پی ڈی سی ایل 1 , ضلع مہتمم تعلیمات 1, ضلع عہدیدا برائے دیہی ترقی 3, میڈیکل سپرنٹنڈنٹ 1 , مونسپل کارپوریشن کریم نگر 2, ضلع سیول سپلائی عہدیدار 1 , اے ڈی سروے لینڈ اینڈ ریکارڈس 1 ,ریوینیو ڈیوڑنل عہدیدار کریم نگر 2, ریوینو ڈیویڑن عہدیدار حضورآباد 2 , ایکسائیز سپرنٹنڈنٹ 2 , تحصیلدار سائیداپور 1 , ای ای مشن بھگیراتا 1۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی نرسمہاریڈی ،ضلع پنچایت عہدیدار بوچیا , ضلع زرعی عہدیدار سریدھر , ڈی ڈی محکمہ سمکیات قدیر احمد ، ضلع ویلفیر عہدیدار شارادا ، سی پی او پورنا چندرا راؤ ، ڈی ایس او سوریش ریڈی، نائب منتظم محکمہ تعلیم بالغان بالا سریندر ، مائینگ اے ڈی نوین کمار ،ضلع مارکٹنگ عہدیدار پدماوتی ، ایل ڈی ایم لکشمن ،ڈی ایل پی او ہریکشن ، ایکسائیز سپرنٹنڈنٹ چندراشیکھر ,ڈی ڈی محکمہ سمکیات قدیر احمد , جنرل مینیجر نوین کمار , ضلع ویلفیر عہدیدار شارادا ,ڈی ای او سوریش ریڈی , ضلع عہدیداران , عملہ کلکٹریٹ و دیگر نے شرکت کی۔