سرکاری ہاسپٹل کا معائنہ، رکن اسمبلی کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

محبوب نگر ۔ 9 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر ایم ایل اے سری ینم سرینواس ریڈی نے کہا کہ ان کا مقصد محبوب نگر شہر کے سرکاری جنرل اسپتال کو غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنے والا ایک قابل اعتماد مرکز بنانا ہے۔ اس موقع پر ایم ایل اے نے گورنمنٹ جنرل اسپتال کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں اور عملے سے وہاں کے لوگوں کو فراہم کی جارہی طبی خدمات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے ہر وارڈ کا بغور معائنہ کیا اور مریضوں سے براہ راست بات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں جانا۔ قبل ازیں ایم ایل اے نے محبوب نگر حلقہ کے نوزائیدہ بچوں کی ماؤں کو ینم ہیلتھ کٹ، جو انہوں نے اپنے فنڈز سے فراہم کی تھی، حوالے کیا۔ ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رنگا اجمیرا، ہاسپٹل ڈیولپمنٹ کمیٹی کے رکن بیجوگم راگھویندر، ڈی سی سی جنرل سکریٹری سراج قادری، محبوب نگر کے فرسٹ سپروائزر گنڈا منوہر، ایچ او ڈی ڈاکٹر مادھوی، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر آشا جیوتی اور دیگر نے پروگرام میں حصہ لیا۔