سرکار انگریزی میں کمزور طلبہ کے لیے اپنی زبانوں میں تعلیم دینے کی کوشش کر رہی ہے:وزیر تعلیم

   

حکومت نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں کہا کہ تعلیمی سیشن 2021-222 سے تکنیکی اداروں میں علاقائی زبانوں میں تعلیم کی فراہمی کے لیے ایک پروگرام شروع کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جس کا مقصد ہنر مندوں کی مدد کرنا ہے۔وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے راجیہ سبھا کو ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔ ان سے پیشہ ورانہ نصاب مکمل کرنے میں انگریزی کی اچھی سمجھ نہیں رکھنے والے طلبہ کو درپیش مشکلات کے بارے میں سوال کیا گیاتھا۔پردھان نے کہاکہ حکومت ہند نے تعلیمی سیشن 2021-2202 سے تکنیکی اداروں میں علاقائی زبانوں میں تعلیم دینے کے لیے ایک پروگرام متعارف کروانے کی کوشش کی ہے، جس کا مقصد ان ہنرمند طلبہ کی تکنیکی تعلیم میں آسانی سے داخلے کے لیے ان کی تربیت کرنا ہے، جنہوں نے اپنی مقامی زبان میں حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے بھی مطابق ہے، جس کے مطابق مادری زبان اور مقامی زبان کو درس وتدریس کے ذریعہ استعمال کیا جائے گا